رضوان کا سوشل میڈیا پر ٹیم متحد ہونے کا پیغام،کرکٹر کا ٹویٹ وائرل ہوگیا
09-20-2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر ٹیم متحد ہونے کا پیغام جاری کردیا۔
محمد رضوان نے ٹیم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کچھ نہیں لکھا لیکن ان کے معنی خیز پوسٹ میں ملی نغمے اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، کہ چند اشعار اور ٹیم کی تصویر موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ رضوان ٹیم میں کسی بھی اختلاف کی خبروں پر ٹیم کے متحد ہونے کا پیغام دے رہے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل شاہین آفریدی بھی بابراعظم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کر کے ’فیملی‘ لکھ چکے ہیں جب کہ بابر نے شاہین کی شادی میں شرکت کی جس پر دونوں کے درمیان گرم جوشی اور خوشگوار گفتگو سے لفظی تکرار کی افواہیں دم توڑ گئیں۔