تھیٹروں میں فحاشی کا معاملہ،خواتین کے بعد مرد اداکاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ
09-20-2023
(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے تھیٹر کی خواتین اداکاراوں کے بعد مرد اداکاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کرلیا۔
حکومت کی جانب سے متعدد مرد اداکاروں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز مانیٹر کی گئیں اور ان کی ویڈیوز بھی اکٹھی کر لی گئیں۔اداکار راشد کمال، گڈو کمال ، شکیل چن،تسلیم عباس ،عمران شوکی،سجاد شوکی ، سرفراز وکی ، عقیل حیدر، امجد رانا ،وکی کوڈو، بلا شیخوپوریا ، فہد اعوان ، مہدی شاہ ، شازب مرزا ، شوکت رنگیلا ، اسلم چٹا،سجاد فوکی، ناصر مستانہ ، علی ناز، طوطی برال ،ندیم چٹا ، عابد چارلی کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا اور ان کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد فنکاروں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے چاہے وہ مرد ہو یا خاتون ہو، جو بھی غیر اخلاقی پرفارمنسز کرے گا چاہے وہ مرد ہو یا خاتون قانون سے بالا تر نہیں۔