کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس،' لہور لہور اے' فیسٹیول کی پلاننگ کا جائزہ

09-20-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں "لہور لہور اے" کلچرل فیسٹیول کی پلاننگ کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری سیاحت پنجاب آصف بلال لودھی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ "لہور لہور اے" کلچرل فیسٹیول اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا، فیسٹیول کے پروگرام جیلانی پارک، ایکسپوسنٹر، پلاک، الحمراء ہال  ، باغ جناح  اورحضوری باغ میں ہونگے۔ سیکرٹری سیاحت پنجاب  آصف بلال لودھی کا کہنا تھا کہ لہور لہور اے کلچرل فیسٹیول میں پورے لاہور کے کاروباری حلقوں کو شامل کیا جائیگا، فیسٹیول میں لاہور کی تاریخ، ثقافت اورخوبصورتی کو اجاگر کیا جائیگا۔ #کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ”لہور لہور اے“ کلچرل فیسٹیول کی پلاننگ کے حوالے سے اجلاس.سیکرٹری #ٹورازم پنجاب آصف بلال لودھی کی خصوصی شرکت.کلچرل فیسٹیول 2023 اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔پروگرام جیلانی پارک۔ایکسپو۔پلاک۔الحمراء ۔لارنس گارڈن۔حضوری باغ میں ہونگے. pic.twitter.com/cgrjrSjeNN — Commissioner Lahore Division (@commissionerlhr) September 20, 2023 انہوں نے مزید کہا تمام پروگراموں میں شہریوں کی شرکت مفت  ہوگی، فیسٹیول میں موسیقی، آرٹ پروگرامز، فوڈ سٹالز، تھیٹرز، سپورٹس ایونٹس، ایکسپو، ایکسپورٹ کانفرنس و دیگر پروگرام ہونگے۔