پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

09-20-2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی، محکمہ لیبر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دو ہفتے قبل نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی تھی، اس کے علاوہ میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلباء و طالبات کو فری سہولت دینے کی بھی منظوری دی تھی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت نگران کابینہ نے بھی مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار کرنے کی منظوری دے رکھی ہے، اس کے علاوہ ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے سکولوں کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری بھی دی گئی۔