استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کا ینگ ڈاکٹرز ونگ تشکیل
09-20-2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) لاہور ڈویژن نے ینگ ڈاکٹرز ونگ تشکیل دے دیا۔
پارٹی سیکرٹریٹ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے آئی پی پی صدر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مراد راس اور جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود سے ملاقات کی، ینگ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، مراد راس اور میاں خالد محمود نے ینگ ڈاکٹرز کو جماعت میں خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلرز پہنائے۔ صدر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مراد راس اور جنرل سیکرٹری میں خالد محمود سے ڈاکٹر طیب کی سربراہی میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کی..1/3#IstehkamEPakistanParty #AAK #IPP pic.twitter.com/8GGOfG9itm — Team Aleem Khan (@teamaleemkhan) September 20, 2023 ڈاکٹر محمد طیب کو آئی پی پی ینگ ڈاکٹرز ونگ کا صدر تعینات کردیا گیا، صدر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مراد راس اور جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔