نیب کی 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواست دائر

09-20-2023

(ویب ڈیسک) نیب ترامیم کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد اہم پیشرفت، نیب نے اربوں روپے مالیت کے 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔

نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کی،  نیب کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف کیسز کھولنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ نیب نے  مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس کھولنے کی درخواست  دائر کی ہے جبکہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس  دوبارہ کھولنے کی درخواست کی گئی ہے۔