بلاول بھٹو کی پارٹی قیادت کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت

09-20-2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی قیادت کو عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کردی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دے دی ہے،پیپلز پارٹی وسطی اور جنوبی پنجاب میں کنونشنز کے ذریعے الیکشن مہم کا آغاز کرے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ان کنونشنز سے خطاب کریں گے۔