نوازشریف کیخلاف سازش کرنیوالے آج عوام میں جانے کے قابل نہیں: مریم نواز

09-20-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس جس نے بھی نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں جانے کے قابل نہیں۔

ایم ایس ایف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ہے اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہو گی، خوشی ہو رہی ہے کہ بچوں کی بہت بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی ہے، پاکستان بھر میں ایم ایس ایف کے عہدے داران کی لسٹ میں تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں میرے والد صاحب کو جیل میں رکھا گیا تو میری والدہ نے باہر قدم رکھا، میرے لیے بھی یہ راستہ آسان نہیں تھا، میں پانچ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہوں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کے میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں، میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھپت سے گرفتار کیا گیا۔ 100 دن کے اندر ایم ایس ایف پنجاب کے کونے کونے میں پہنچ چکی ہے اس دے بڑھ کے خوشی کی بات نہیں ہوسکتی#ProgressiveMSF pic.twitter.com/9B5qw5fVxI — PMLN (@pmln_org) September 20, 2023 سینئر  نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج آپ ایٹمی طاقت ہیں اور جب تک پاکستان ہے ایٹمی طاقت رہے گا، کوئی ایک منصوبہ دیکھا دیں جو چیئرمین پی ٹی آئی نے شروع کیا ہو، مجھے خوشی ہے پشاور کے لوگوں کے پاس بھی میٹرو بس ہے، پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، نواز شریف کی حکومت آئی تو لوڈ شیڈنگ کو بالکل ختم کر دیا گیا، نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 97،98 پر رہا، نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور آج تک ملک ترقی نہیں کر سکا۔ PMLN Chief Organizer @MaryamNSharif leading the preparations for Nawaz Sharif's return. The youth is demanding a better future, and they know that Mian Muhammad Nawaz Sharif is the only one who can deliver it. They are bringing him back to power as a 4th time PM!#ProgressiveMSF pic.twitter.com/vdVdsE3739 — PMLN (@pmln_org) September 20, 2023 سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ نہ میں انتقام پر یقین رکھتی ہوں نہ ہی نواز شریف، جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں، نواز شریف انشاء اللہ 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں۔