کرکٹ ورلڈ کپ کا ترانہ ریلیز ، شائقین کی شدید تنقید

09-20-2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا۔

آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریلیز ہونے والے خصوصی ترانے ’ دل جشن بولے‘ میں بالی ووڈ کے سپرسٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے جبکہ میوزک کمپوزر پریتم ہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ترانے میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں کیا گیا ہے۔ ترانے کی ویڈیو میں اینیمیشن کا استعمال کیا گیا ہے۔  روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں روہت شرما اور بابراعظم کی تصاویر بھی ترانے کا حصہ ہیں۔ شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ صرف بالی ووڈ سٹار کو ڈال دینا کافی نہیں، ترانے کو ایونٹ کے شایان شان ہونا چاہیے تھا لیکن اس کا معیار انتہائی پست ہے۔       ۔