گلوکارہ حدیقہ کیانی نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
09-20-2023
(ویب ڈیسک) پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے دوبارہ شادی نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
حال ہی میں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی، شادی اور طلاق سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شادی کی اور اُس ہی کی خاطر شوہر سے طلاق بھی لے لی، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔ گلوکارہ نے بتایا کہ اکتوبر 2005 ء کے خوفناک زلزلے کے دوران میں نے ایدھی فاؤنڈیشن سے ایک بچہ گود لیا تھا جس کا نام میں نے "نادعلی" رکھا، بچے کو گود لینا میری زندگی کا سب سے حسین تجربہ تھا اور میں اپنے بیٹے کے لیے بہت حساس ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناد علی کی پرورش میں کوئی کمی نہ رہے اور اُسے باپ کا پیار دینے کے لیے میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک برطانوی تاجر سے شادی کرلی، لیکن بدقسمتی سے شوہر سے میری توقعات پوری نہیں ہوسکیں، جس کے باعث میں نے شوہر سے خلع لے لی اور اب میں بیٹے کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں۔