صوبائی دارالحکومت میں آشوب چشم کے مریض بڑھنے لگے

09-20-2023

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالخلافہ میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق  میو ہسپتال کے  شعبہ امراض چشم میں آنکھوں کے مرض میں مبتلا روزانہ تقریباً 40 سے 50 مریض آرہے ہیں، ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے انفیکشن سے متاثرہ افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آنکھوں پر کالا چشمہ لگانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ ماہر امراض چشم نے صحت مند افراد کو متاثرہ شخص کی آنکھوں میں دیکھنے سے بھی پرہیز کی ہدایت کی ہے کیونکہ انفیکشن متاثرہ شخص کی آنکھوں میں دیکھنے سے بھی پھیلتا ہے۔ ماہر امراض چشم کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ شخص اپنے ہاتھ صاف رکھے اور ہتھیلی سے آنکھوں کو نہ مسلے، اس کے علاوہ انفیکشن سے متاثرہ افراد اپنا رومال، تولیہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔