ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم کی دوسری کامیابی، چائنیز تائے پی کو ہرا دیا

09-20-2023

(لاہور نیوز) چین میں ہونی والی ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی۔ پاکستان کی ٹیم نےمنگولیا کے بعد چائنیز تائے پی (تائیوان ) کو بھی 0-3 سے ہرا دیا ۔ پاکستان نے چائنیز تائے پی کیخلاف 18-25، 20- 25اور 19-25 کے سکور سے کامیابی حاصل کی ہے۔