آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کی بدستور پہلی پوزیشن

09-20-2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 857 پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل کی 814 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن ہے۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز ون ڈیوسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی اوپنر امام الحق ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے فخر زمان کی تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ ٹاپ ٹین بیٹرز کی لسٹ سے باہر نکل کر رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی، محمد سراج نے 694 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ اسی طرح باؤلرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔