روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

09-20-2023

(لاہور نیوز) روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 80 پیسے کمی کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 35 روپے 50 پیسے سستا ہوا ہے۔