اروشی کے بعد ایک اور بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کو دل دے بیٹھی

09-20-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے حسن کا جادو بالی ووڈ حسیناؤں کے سر چڑھ کر بولنے لگا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر کی محبت میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد ایک اور اداکارہ نسیم شاہ کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر اپنا دل ہار بیٹھی۔ بھارتی اداکارہ ایشا شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو  کے دوران پاکستانی  فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سے ذاتی طور پر ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا ہے، اداکارہ کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا۔ ایشاشاہ کا نسیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ (نسیم شاہ) کافی اچھے لگ رہے ہیں اور ہندوستان میں بھی سوشل میڈیا ریلز پر کافی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ انٹرویو کے بعد اس بات سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا کہ نسیم شاہ صرف اپنی کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ انکی مقبولیت میں خوبصوتی کا بڑا عمل دخل ہے  جو نا صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی لوگوں کے ذہنوں پر سوار ہے۔