سیف سٹیز کی نشاندہی پر جوہر ٹاؤن سے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

09-20-2023

(لاہور نیوز) سیف سٹیز سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر جوہر ٹاؤن پولیس نے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پر تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے، پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس پی عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 4 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون، پستول اورنقدی برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت  محمد ناصر اور غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان شہریوں سے موبائل، نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو جاتے تھے، جرائم کے خاتمے کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آپریشنز جاری ہیں۔