معروف صوفی شاعرعلامہ خورشید کمال 78 سال کی عمر میں وفات پا گئے

09-20-2023

(ویب ڈیسک) معروف صوفی شاعر علامہ خورشید کمال 78 سال کی عمر میں لاہور میں وفات پا گئے۔ بیٹی فریحہ کمال نے موت کی تصدیق کر دی۔

معروف صوفی شاعر علامہ خورشید کمال کو طبیعت بگڑنے پر سی ایم ایچ لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ بیٹی فریحہ کمال کے مطابق اُنکی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ مشہور پنجابی فوک گلوکار عارف لوہار کے کلام 'دم گٹگوں دم گٹگوں' کے الفاظ بھی علامہ مرحوم خورشید کمال نے لکھے تھے۔مرحوم علامہ خورشید کمال 'لعلاں والیا سائیاں' کلام کے مصنف تھے۔خورشید کمال معروف ڈرامے سونا چاندی، اندھیرا اجالا ، چڑیاں دا چمبہ میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔ صوفی شاعر علامہ خورشید نے ہدایت کار سید نورکی فلم 'جگنی' کی تمام چھ جگنیاں لکھیں۔ مرحوم علامہ خورشید کمال نے پنجابی 'قافیوں' کی چار کتابیں لکھیں۔ علامہ خورشید کمال نے بابا بلھے شاہؒ اورسلطان باہوؒ کا کلام پنجابی سے منظوم کیا تھا۔