سٹیٹ بینک آج ڈیجیٹل بینکنگ کیلئے 5 لائسنس جاری کرے گا

09-20-2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آج ڈیجیٹل بینکنگ کےلیے 5 لائسنس جاری کرے گا

سٹیٹ بینک آف پاکستان آج ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے لائسنس جاری کرے گا۔ پاکستان کے معروف کمرشل بینکوں اور انویسٹمنٹ گروپس نے ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں، ڈیجیٹل بینک اور ریٹیل ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے لائسنس جاری ہوں گے۔ دوسری جانب روپے کی قدر کو بہتر بنانے اور مختلف قسم کی ادائیگیوں کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہی ہوگی اور اس کو سٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کو آہستہ آہستہ جاری کیا جائے گا اور کاغذی نوٹوں کو مرحلہ وار کم کرکے 90 فیصد ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال ہوگا اور کاغذی نوٹوں کا استعمال صرف 10 فیصد تک رہ جائے گا۔