بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر33 ارب کا بوجھ پڑیگا
09-20-2023
(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے ستائے عوام پر مزید 33 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 1 روپے 83 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی۔ ذرائع کے مطابق درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کیلئے دی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔ نیپرا 27 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی، درخواست منظوری پر بجلی صارفین پر 33ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔