ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش، آئی سی سی نے 8 افراد کو معطل کر دیا

09-20-2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش پر ایکشن لیتے ہوئے 8 افراد کو چارج کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق 8 افراد میں ٹیم اونرز، کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں جنہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2021 میں میچز فکس کرنے کی کوشش کی تھی،آئی سی سی نے تمام افراد کو 14 روز میں الزامات کے جواب دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پراگ سانگہوی پر میچز کے نتائج پر جوا کھیلنا اور تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ہے، اشعر زیدی پر فکسنگ میں شمولیت اور اس  پر اکسانے سمیت 3 الزامات ہیں جبکہ ناصر حسین پر 700 ڈالر کی مالیت کا تحفہ رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے۔