ساف انڈر 19فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

09-20-2023

(ویب ڈیسک) نیپال میں شیڈول ساف انڈر 19فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

منتخب فٹبالرز میں گول کیپرز ساحل گل، محسن خان ، محمد عبداللہ، ڈیفینڈرز میں محمد صدام، محمد عدیل، اسد ناصر، انس امین، خورشید عالم، محمد راحیل، شایان علی، کامل احمد خان،عابد علی،حنان نوید اور نجیب اللہ شامل ہیں۔ مڈفیلڈرز میں علی ظفر،محمد اذان اور اویس خان، فارورڈز میں شاہ جہاں، محمد حسان، فیصل احمد، عبدالوہاب، ہارون ظفر اور عدیل یونس شامل ہیں۔ شاداب اختر ہیڈ کوچ، محسن الحسن اسسٹنٹ کوچ،خرم شہزاد گول کیپر کوچ، محمد عبداللہ ،ثمامہ امجد فزیو، آمنہ میڈیا اور زوہیر گوندل منیجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا میچ ایونٹ کے افتتاحی روز 21ستمبر کو نیپال سے کھٹمنڈو کے دشارتھ سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ 23 ستمبر کو اسی وینیو پر مالدیپ سے شیڈول ہے۔