قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اپنی دلہن انشا آفریدی کو لے آئے
09-20-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اپنی دلہن انشا آفریدی کو گھر لے آئے۔
کراچی میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اہلخانہ، رشتہ داروں اور قومی ٹیم کے ستاروں نے شرکت کی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم شادی کی تقریب میں میں شرکت کیلئے دبئی سے خصوصی طور پر کراچی پہنچے اور انہوں نے شاہین کو اس مبارک موقع پر مبارکباد پیش کی، شادی کی تقریب میں سابق کپتان مصباح الحق، سابق کھلاڑی سعید انور اور شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا ولیمہ بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کئی ستارے رونقیں بکھیریں گے، واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح رواں برس فروری میں ہوا تھا۔