ہماری لیڈر شپ چاہتی ہے کہ فیصلے میرٹ پر ہوں، اعظم نذیر تارڑ

09-19-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ چاہتی ہے کہ فیصلے میرٹ پر ہوں۔

اعظم نذیر تارڑ نے دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاست میں شکوہ، شکایات چلتے رہتے ہیں، بلاول کا سیاسی تجزیہ ہو سکتا ہے شکایات والی کوئی بات نہیں، سیاست میں تحمل اور برداشت ہونی چاہئے، ہم نے نیب ترامیم کرکے اپنا فرض ادا کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ چاہتی ہے کہ فیصلے میرٹ پر ہوں، چیف جسٹس نے پہلی بار لائیو سماعت کر کے اچھا کام کیا۔