بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے داخلے 24 ستمبر کو مشتہر کئے جائیں گے

09-19-2023

(لاہور نیوز) بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے داخلے 24 ستمبر کو مشتہر کئے جائیں گے۔

تمام کالجز 31 دسمبر تک بی ایس سی کے داخلے مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی کلاسز یکم جنوری 2024ء سے شروع ہوں گی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی اکیڈمک اینڈ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ارکان کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی آن کیمپس فزیکل تھراپی، فارمیسی اور میڈیکل لیب ٹیکنالوجی انڈر گریجویٹ پروگرامز کے داخلے کھولنے جارہی ہے۔ یہ پروگرامز یو ایچ ایس جناح کیمپس  کالا شاہ کاکو میں پڑھائے جائیں گے۔ الحاق شدہ کالجز بھی یو ایچ ایس کے شیڈول کے مطابق داخلے کریں گے ۔ وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کا کہنا تھا کہ  ایم فل، پی ایچ ڈی کے داخلے بھی اسی ماہ مشتہر کیے جائیں گے ۔ وفات پانے والے 9 ملازمین کے لواحقین کیلئے فنڈز منظور کروا لیے گئے ہیں۔