ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، گجر پورہ میں تین املاک مسمار

09-19-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گجر پورہ میں تین املاک مسمار ، آٹھ دکانیں سربمہر کر دی گئیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے گجرپورہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کیں ۔ منظور شدہ پلان کی خلاف ورزی پر تین پلاٹس میں زیر تعمیر پلرز مسمار کر دئیے ۔ غیرقانونی کمرشل استعمال پر آٹھ دکانیں سربمہر کر دی گئیں۔ آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال کی نگرانی میں چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون نے کیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ شہر بھر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جا رہا ہے۔