نوازشریف کیخلاف سازشیں کرنے والے انجام کو پہنچ گئے، مریم نواز

09-19-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور مرکزی آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے انجام کو پہنچ گئے۔

مریم نواز نے لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار یہ کہا گیا نوازشریف کی سیاست ختم اور پارٹی ختم ہو گئی، وہ عمر بھر کیلئے نااہل اور سیاست میں غیر ضروری ہو گئے ہیں، مگر قدرت نے ایسے سارے سازشیوں کو مارک کر کے رکھا اور پھر ایک ایک کر کے انجام کو پہنچایا۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا آسمان کا نظام حرکت میں آتا ہے تو اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔