آئی سی سی ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ ' دل جشن بولے' کل ریلیز کیا جائے گا
09-19-2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا آفیشل ترانہ کل ریلیز کیا جائے گا، بی سی سی آئی نے ترانے کا ٹائٹل 'دل جشن بولے' رکھا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا، جس میں رنبیر سنگھ بھی موجود ہیں، آفیشل ترانے کیلئے میوزک معروف بھارتی موسیقار پریتم نے دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری پوسٹر پر ایونٹ میں شریک بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت تمام ٹیموں کے جھنڈے بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 30 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔