پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ
09-19-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافے کیساتھ 45 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 50 پوائنٹس اضافے کیساتھ 45 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 3 ارب 28 کروڑ 45 لاکھ 68 ہزار 651 روپے مالیت کے 5 کروڑ 70 لاکھ 99 ہزار 739 شیئرز کا لین دین ہوا۔