روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تنزلی

09-19-2023

(لاہور نیوز) روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 297 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 35 روپے 50 پیسے سستا ہوا ہے۔