کھپت کم ہونے کے باوجود برائلر کے دام بلند
09-19-2023
(لاہور نیوز) مہنگائی کے سائے پھل اور سبزیوں پر بدستور گہرے ہیں۔ کھپت کم ہونے کے باوجود برائلر کے دام بلند ہیں۔
گوشت تو دور سبزی خریدنے کی سکت بھی جاتی جائے۔ شہری دو وقت کے کھانے کیلئے مہنگائی سے نبرد آزما ہیں۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ، قیمت 531 روپے سے بڑھ کر 549 روپے کلو تک جا پہنچی۔ پانچ دنوں میں برائلر مجموعی طور پر 55 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔ سبز مرچ 10 روپے کے اضافے سے 150 روپے کلو اور مارکیٹ میں فروخت 180 روپے کلو ہے۔ لیموں 10 روپے اضافے سے 125 روپے کے بجائے 200 روپے کلو مل رہے ہیں۔ مارکیٹ میں ٹینڈے 220 روپے ، بینگن 110 روپے اور شلجم کی فروخت 200 روپے میں ہو رہی ہے۔ اسی طرح پھول گوبھی کی قیمت 160 کی بجائے 190 روپے لگائی جا رہی ہے۔ پھل کے سرکاری اور مارکیٹ ریٹ میں بھی واضع فرق ہے۔ انار بدانہ 10 روپے مہنگا، سرکاری ریٹ 540 روپے، بازار میں ایک ہزار روپے کلو تک فروخت جاری ہے۔ انگور 330 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 500 روپے کلو مل رہا ہے۔ آڑو کی سرکاری قیمت 210 روپے لیکن مارکیٹ میں 480 روپے کلو تک بک رہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مہنگائی کو روکنے کی پر زور استدعا کی ہے۔