بھارت کینیڈین وزیراعظم کے الزام کے بعد دنیا میں بے نقاب ہو گیا، بلاول

09-19-2023

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت فاشسٹ سٹیٹ بن چکا، کینیڈین وزیراعظم کے الزام کے بعد دنیا بھر میں بے نقاب ہو گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ ن سے ہے، ہمیں الیکشن کی تاریخ بھی نظر نہیں آ رہی، انتخابات کے شیڈول کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، ایک جماعت پراپیگنڈا اور کردار کشی کی ماہر ہے، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، انہیں غرض نہیں کہ قیدی نمبر فلاں فلاں ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا نواز شریف واپس آئے تو ویلکم کریں گے، وہ بھی اپنے کیسز کا سامنا کریں گے، ہم بھی تیار ہیں، کینیڈین وزیراعظم کے الزام کے بعد بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا، ہمسایہ ملک بدمعاش اور دہشتگرد ریاست بن چکا، یہ فاشسٹ سٹیٹ ہے، کشمیر سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کر رہا ہے، عالمی برادری کب تک خاموش رہے گی۔