نگران حکومت کے پیچھے نوازشریف اور شہباز شریف فارمولا ہے: پرویز الہٰی

09-19-2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ نگران حکومت کے پیچھے نوازشریف اور شہباز شریف فارمولا ہے۔

پرویزالہٰی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی، انہوں نے مزید کہا دونوں بھائی آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرضہ لیتے تھے، ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے، اس ملک کو بہتر کرنا ہو گا، لوگ خودکشیوں پر اتر آئے ہیں۔ پرویز الہٰی نے کہا مہنگائی کے ذمہ دار نوازشریف اور شہبازشریف ہیں، افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔