موسلادھار بارش، وزیراعلیٰ محسن نقوی کا انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
09-19-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی دارالحکومت میں موسلادھار بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی ان دنوں چین میں موجود ہیں، موسلادھار بارش کی اطلاع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین سے واسا، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ محسن نقوی نے انتظامیہ اور متعلقہ افسران کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کا نکاس جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔