سابق وزیر اعظم شہبازشریف ایک مہینہ قیام کے بعد لندن سے لاہور پہنچ گئے
09-19-2023
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں ایک مہینہ قیام کے بعد آج وطن واپس پہنچے ہیں۔ شہبازشریف نے دورے کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں اور نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا، شہباز شریف نے لندن میں متعدد پارٹی میٹنگز میں بھی حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف وطن پہنچ کر اب مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور ان کے استقبال کے لئے پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔