الیکشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کو نئی بھرتیوں سے روک دیا

09-19-2023

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو بغیر اجازت نئی بھرتیوں سے روک دیا۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو ارسال کیے جانے والے مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نئے اساتذہ بھرتی نہ کیے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کی بھرتی کے لیے 29 جولائی کو جو اشتہار دیا تھا وہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، نئی بھرتیوں کے لیے جاری کردہ اشتہار فوری طور پر واپس لیا جائے۔