سیف سٹیز کے تشکیل کردہ ہیٹ میپ کی مدد سے پولیس آپریشنز کامیابی سے جاری

09-19-2023

(لاہور نیوز) سیف سٹیز کے تشکیل کردہ ہیٹ میپ کی مدد سے پولیس آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق جرائم پر قابو پانے کیلئے سیف سٹی اور لاہور پولیس کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت ہیٹ میپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ناکہ جات اور فورس کی تعیناتی کی جا رہی ہے، لاہور پولیس کے لیے سیف سٹی کی جانب سے 15 کالز لوکیشن کی بنیاد پر کرائم ہیٹ میپ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ کالز ریکارڈ کی بنیاد پر کرائم کی نوعیت کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشنز کر رہے ہیں، 15 کالز ریکارڈ ڈیٹا سے جرائم کے ہیٹ میپ اور کرائم لوکیشن بارے مدد مل رہی ہے، سیف سٹی کیمروں،15 کال پر فوری رسپانس اور فیلڈ فورس کی درست تعیناتی سے جرائم پر قابو پایا جا رہا ہے۔