سرکاری سکولوں کے بچوں کو چڑیا گھر کی فری سیر کرانے کا فیصلہ

09-18-2023

(لاہور نیوز) لاہور کی انتظامیہ نے سرکاری سکولوں کے بچوں کو چڑیا گھر کی فری سیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں بچوں کی سیر کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے سکول کے بچوں کو سرکاری بسیں صبح سکول سے پک کرینگی، سیر کے بعد واپس سکول ڈراپ کریں گی، پہلے مرحلے میں پرائمری سکولوں کے بچوں کو سیر کرائی جائیگی، بچوں و والدین کا کوئی خرچہ نہیں ہو گا، سینئر ٹیچرز بچوں کے ہمراہ ہونگے۔