ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا، اطلاق 19 ستمبر سے ہو گا

09-18-2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

محکمہ ریلوے نے تمام ایکسپریس اور پارسل ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان ریلویز کے مطابق کرائے میں اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہو گا۔