موٹاپا 50 سال سے کم عمر افراد میں کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، تحقیق

09-18-2023

(ویب ڈیسک) موٹاپا اور شراب نوشی جیسے عوامل 50 سال سے کم عمر افراد میں کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق 1990 سے 2019 کے درمیان 50 برس سے کم عمر افراد میں کیسز میں اضافہ ہوا تاہم، برطانیہ میں 2010 سے 2019 کے درمیان بیماری کی جلدی تشخیص ہو جانے کے باعث کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محققین کا اندازہ ہے کہ جیسے کینسر کی بڑی وجہ جینیاتی ہوتی ہے ویسے ہی تمباکو نوشی، شراب نوشی اور گوشت اور نمک پر مشتمل بھرپور غذا جبکہ پھل اور دودھ پر مشتمل کم غذا کا استعمال بھی اس بیماری کی بنیادی وجہ ہے۔ علاوہ ازیں کم جسمانی سرگرمی اور ہائی بلڈ شوگر بھی خطرناک عوامل ہیں۔