وزیراعلیٰ محسن نقوی چینی صوبے ننشیا پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
09-18-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چینی صوبے ننشیا پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا وفد سمیت پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر اعلی محسن نقوی کا چین کے اعلیٰ سرکاری حکام نے خیر مقدم کیا، صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی وزیراعلیٰ کے ہمرا تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کر رہے ہیں، زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ چینی کا کہنا تھا کہ پنجاب سے سرکاری وفد کی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، پنجاب اور ننشیا کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع ملیں گے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی محسن نقوی ننشیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔