وزیراعلی پنجاب کا دورہ بیجنگ،ٹریفک نظام ،روڈ انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا

09-18-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے شہر بیجنگ کا دورہ کیا اور روڈ انفراسٹرکچر، ٹریفک نظام و دیگر امور کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے بیجنگ میں شہری سہولتوں کا جائزہ لیا،انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں، پولیسنگ کے نظام کا مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے بیجنگ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوامی سہولتوں کی بہتری کیلئے چین کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی ہمراہ تھے۔