پنجاب حکومت کا بندروڈ و ملحقہ آبادیوں کے حوالے سے بڑا اقدام

09-18-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے بند روڈ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے لیے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے بندروڈ کو رنگ روڈ سے ملانے کے منصوبے کا ٹینڈر کھولے گا،ایل ڈی اے نے 6 تعمیراتی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا، پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کو ٹینڈر ڈالنے کیلئے ڈاکیومنٹ بھی جاری کردیئےگئے ہیں۔ منصوبے کی منظور شدہ لاگت 10 ارب 84 کروڑ سے زائد ہے جبکہ منصوبہ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن فروری 2024 مقرر کی گئی ہے، پراجیکٹ کے تحت بابو صابو سے نیازی انٹرچینج تک 7.3 کلومیٹر طویل روٹ تعمیر کیا جائے گا، رنگ روڈ کے موجودہ ڈیزائن کے مطابق زمین کی سطح سے بلند کر کے ٹریک کو تعمیر کیا جائیگا۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نظراندازشدہ علاقوں کے روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کا حکم دیا تھا۔