روپے کی بے قدری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار

09-18-2023

(ویب ڈیسک) روپے کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ قرار دی گئی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ دستاویز کے مطابق ڈیلرز کے مارجن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہیں۔ روپے کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں اضافہ بھی ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنی۔ عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت88.55 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر93.93 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی مارجن میں47 پیسے اور ڈیلرز کمیشن میں41 پیسے کا اضافہ ہوا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6 روپے47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کمیشن7 روپے 41 پیسے تک ہو گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر فریٹ ریٹ میں 1.60 روپے کا اضافہ ہوا اور پیٹرول پر فی لیٹر فریٹ ریٹ بھی 3.77 روپے سے بڑھ کر 5.37 روپے تک پہنچ گیا ہے۔