ہانیہ عامر کی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل

09-18-2023

(ویب ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ کرہ ارض پر ایک ہی شکل کے 7 انسان ہوتے ہیں، گو کہ یہ مفروضہ ہی ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت سے انسان ایک دوسرے سے بے حد مماثلت رکھتے ہیں۔

ایسا ہی ایک نام نشاء سلطان کا ہے جو اداکارہ ہانیہ عامر سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی نشاء سلطان پاکستان وومن نیٹ بال ٹیم کی کپتان ہیں۔ چہرے کے دلکش خدوخال اور ڈمپل والی مسکراہٹ کی بناء پر نشا سلطان سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ سے اتنی زیادہ مشابہت رکھنے والی نشاء سلطان نے حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے اورصارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہاربھی کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ نشاء سلطان نے نیٹ بال کے سفر کا آغاز صرف پانچ سال قبل کیا تھا، خواتین کی نیٹ بال ٹیم کی کپتان کی حیثیت سے انہوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔