خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ایک چوٹی سر کرنے کیلئے پرعزم
09-17-2023
(لاہورنیوز) معروف پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ایک اور چوٹی سر کرنے کے لئے پرعزم۔
خاتون کوہ پیمانائلہ کیانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اس وقت نیپال میں ہوں اور کل ماونٹ مناسلو کو سر کرنے کے سفر پر روانہ ہونگی، اگر سب کچھ اچھا رہا تو میں 21 ستمبر کو چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوجاؤنگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر سے زائد نویں چوٹی ہوگی، یہ میری اس سال کی چھٹی 8 ہزار میٹر سے زائد بڑی چوٹی ہوگی، مجھے دعاوں میں یاد رکھیں کہ میں چوٹی مناسلو سر کرلوں۔