کیا آپ کے جوڑوں میں درد ہے؟تو ان غذاوں کا استعمال لازمی کریں

09-17-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے جوڑوں کے درد سے چھٹکارا دلانے والی غذاوں سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

ماہرین کےمطابقصحت مند چکنائی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور گری دار میوے اور بیج سوزش کو کم کرنے میں مدد دینے کے ساتھ آرتھرائٹس کی علامات میں مثبت تبدیلی بھی لاسکتے ہیں جبکہ خالص زیتون کے  تیل میں  یک نشاستہ چکنائی اور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو جوڑوں کی صحت میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابقکیچِنز نامی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور سبز چائے صرف ذائقے کے لیے ہی نہیں بلکہ آرتھرائٹس سے متعلقہ سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔روزانہ دو سے تین کپ سبز چائے پینے سے اینٹی آکسیڈنٹ کی اچھی مقدار حاصل کی جا سکتی ہے۔