پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر شوبز ستارے بھی تلملا اٹھے،حکمرانوں کو اللہ کے واسطے دینے لگے

09-17-2023

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے شوبز ستاروں کو بھی سوشل میڈیا پر آواز بلند کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد (عزیزی) نے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں اللہ کا واسطہ ہے غریب کا خون مت نچوڑو، پٹرول غریب بھی استعمال کرتا ہے۔ جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو راضی کرو۔اسی طرح اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ہمارا پٹرول چاند پر جارہا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ مشی خان نے کہا کہ لوگ ویسے ہی پریشان ہیں،زندگی اتنی مشکل ہوچکی ہے، اب پتا نہیں عوام کا کیا بنے گا؟ معاشی حالات کی وجہ سے جرائم بڑھ چکے ہیں، لوگوں کو کھانے اور زندگی گزارنے کے لالے پڑگئے ہیں۔