عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار

09-17-2023

(لاہور نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ وکیل سردارعبدالرزاق خان نے مزید بتایا شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 سے حراست میں لیا گیا، شیخ رشید کے ساتھ ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور ایک ملازم کو بھی حراست میں لے لیا، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا شیخ رشید کو کہاں لے کر گئے ہیں، ان تک رسائی کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو 9 مئی واقعات میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔