گھریلو تنازع پر ملزم نے ماں کے ساتھ مل کر بیوی کو آگ لگادی

09-17-2023

(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقے ریڑھیاں والا چوک میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر ملزم نے ماں کے ساتھ مل کر بیوی پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، آگ کے نتیجے میں فائزہ نامی خاتون بری طرح جھلس گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائزہ کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، ڈاکٹر متاثرہ خاتون کی حالت نازک بتا رہے ہیں، پولیس نے متاثرہ خاتون کی ملزمہ ساس عظمیٰ اور خاوند اسد کو گرفتار کر لیا ہے۔