میرا جی سے اچھا تعلق لیکن ان سے لڑائیاں بھی بہت ہوئیں: آمنہ الیاس

09-17-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سینئر اداکارہ میرا جی سے بہت لڑائیاں ہوئیں۔

خوبرو ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر اور اداکارہ میرا جی سے تعلقات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ آمنہ نے ساتھی اداکارہ میرا جی سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرا جی کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق ہے لیکن میری جہاں میرا جی سے اچھی دوستی ہے وہیں ماضی میں ان سے بہت زیادہ لڑائیاں بھی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں میرا جی سے شوٹنگ سیٹ پر میری بہت لڑائیاں ہوئی ہیں، مثال کے طور پر کبھی اسکرپٹ اور کبھی کپڑوں پر بحث ہوجاتی تھی لیکن آخر میں ہماری صلح ہو جایا کرتی تھی۔ ڈراموں میں اداکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آمنہ کا کہنا تھا کہ  آج کل اداکاروں کو ان کی خوبصورتی کے بجائے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے کردار دیئے جارہے ہیں، جو اچھی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان خوبصورت ہے، جو اداکار اپنے کردار پر محنت اور لگن سے کام کررہا ہے دیئے گئے کردار کو اچھی طرح نبھا رہا ہے، اسے اسی کے لیے کاسٹ کرلینا چاہیے۔